میاں نواز شریف سے سر کا خطاب واپس لینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

سابق وزیر اعظم نے سر کا خطاب کابینہ اور پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر وصول کیا عدالت آئین کی خلاف ورزی پرسابق وزر اعظم کو سر کا خطاب ملکہ برطانیہ کو واپس کرنے کے احکامات صادر کرے،بیرسٹر محمد جاوید اقبال جعفری

بدھ 16 اگست 2017 16:59

میاں نواز شریف سے سر کا خطاب واپس لینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) نواز شریف سے سر کا خطاب واپس لینے کے لئے دائر درخواست کی جلد سماعت کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی پچاس سالہ تقریبات کے موقع پربرطانوی ملکہ نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو سر کا خطاب دیا، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے سر کا خطاب وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر وصول کیا جو کہ آئین کے آرٹیکل 2اے اور 249کی سنگین خلاف ورزی ہے، درخواست میں کہا گیا کہ بھارتی وزیر اعظم نے اپنے ملک کی پچاس سالہ تقریبات پر برطانوی ملکہ کی جانب سے سر کا خطاب قومی مفاد میں وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا، درخواست میں کہا گیا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جانب سے ملکہ برطانیہ سے سر کا خطاب حاصل کرنا ملکی مفاد کی خلاف ورزی اور دور غلامی کی یاد ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت آئین کی خلاف ورزی پرسابق وزر اعظم کو سر کا خطاب ملکہ برطانیہ کو واپس کرنے کے احکامات صادر کرے، متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ عوامی مفاد میں کیس کی جلد سماعت کی جائے۔

(جاری ہے)

عدالت عالیہ اس کیس میں میاں نوازشریف کے پیش نہ ہونے پر یکطرفہ کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ 08-17/--128