نواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

نواز شریف جلسوں میں عوام کو سپریم کورٹ کے خلاف اکسا رہے ہیں،درخواستگزار

بدھ 16 اگست 2017 16:59

نواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) نواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔

(جاری ہے)

اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف جلسے جلوس میں عوام کو سپریم کورٹ کے خلاف اکسا رہے ہیں، نواز شریف کے بیانات سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے، درخواست میں کہا گیا کہ نوازشریف عدالتی فیصلے کو تسلیم کرنے کی بجائے عدالتی فیصلے کا مذاق اڑا رہے ہیں جو کہ قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، درخواست میں کہا گیا کہ نوازشریف کی عدلیہ مخالف تقاریر براہ راست میڈیا پر نشر کی جا رہی ہیں مگر پیمرا کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نواز شریف کی تقاریر ،بیانات اور تصاویر کی میڈیا پر پابندی کا حکم جاری کیا جائے۔