کوئٹہ، جعلی ڈومیسائل پر بلوچستان کوٹے پر بھرتی ملازمین کے خلاف وفاقی حکومت ایکشن لے،میر عبدالکریم نو شیروانی

بدھ 16 اگست 2017 16:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صوبائی جنرل سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نو شیروانی نے کہا ہے کہ وفاقی محکموں میں جعلی ڈومیسائل پر بلوچستان کے کوٹے پر بھرتی ہونیوالے ملازمین کے خلاف وفاقی حکومت ایکشن لیں کیونکہ بلوچستان پہلے ہی بے روزگاری ، بدامنی اور غربت کا شکار ہے اگر وفاقی حکومت نے اس کا نوٹس نہ لیا تو عدالت سے رجوع کرینگے اپنے جاری کر دہ بیان میں میر عبدالکریم نو شیروانی نے کہا ہے کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ بلوچستان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر کئے جائیں کیونکہ بلوچستان کے ساتھ ماضی میں بہت زیادتیاں ہوئی ہیں اور ان زیادتیوں کا ازالہ کرنے کے لئے وفاقی حکومت تعاون کریں گزشتہ70 سالوں سے وفاقی محکموں میں بلوچستان کے کوٹے پر دوسروں صوبوں سے بھرتی ہونیوالے ملازمین کے خلاف وزارت اطلاعات کے اقدامات خوش آئند اقدام ہے اور اس اقدام کا ہم خیر مقدم کر تے ہیں اگر وفاقی محکموں میں بلوچستان کے کوٹے پر جعلی ڈومیسائل کے ذریعے ہونیوالے ملازمین کے خلاف کا رروائی ہو تو بلوچستان کے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوان کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے اگر وفاقی حکومت نے اس کا نوٹس نہ لیا تو ہم عدالت سے رجوع کرینگے کیونکہ اب بلوچستان کے حقوق پر خاموش نہیں رہیں گے اور اس کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :