ڈاکٹر رُتھ فائو کی جدو جہد سے ہی پاکستان میں کوڑھ کے مرض کا تقریباً خاتمہ ممکن ہوا،

سماجی رہنماوں کا خرج تحسین

بدھ 16 اگست 2017 16:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) پاکستان میں جذام (کوڑھ) اور ٹی بی کے مرض کے مکمل خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے والی جرمنخاتون ڈاکٹر رُتھ فائو کی جدو جہد سے ہی پاکستان میں کوڑھ کے مرض کا تقریباً خاتمہ ممکن ہوا ان کی وفات سے انسانیت کی خدمت پر یقین رکھنے والوں کے لئے کسی عظیم سانحہ سے کم نہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے سنیئر رہنماء آغا کریم خان ،ممتاز سماجی رہنماء و ماہر تعلیم ماسٹر سائیں جان محمد ،سنیئر کالم نگار آصف اقبال نے اپنے مشترکہ بیان میں ڈاکٹر رتھ فائو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا رہنمائوں نے کہاکہ ڈاکٹر رُتھ فائو کی تنظیم کا نام میری ایڈیلیڈ سوسائٹی آف پاکستان ہے جس کے معنی ڈاکٹر مر ہمنز ،مریم کی بیٹیاں ہیں ۔

(جاری ہے)

1988؁ء میں اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو نے انہیں پاکستانی شہریت کے اعزاز سے نوازا جبکہ 1994؁ء میں شہید بے نظیر بھٹو نے عظیم عوامی خدمات پر ڈاکٹر رُتھ فائو کو ستارہ قائد اعظم کے اعزاز سے نوازا جبکہ پیپلز پاٹی کی حکومت میںہی صدر پاکستان آصف علی زرداری نے انہیں 2010میں نشان قائد اعظم سے نوازا ۔پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے رہنمائوں نے کہ آئندہ آنے والی نسلوں میں بھی کوئی عبدالستار ایدھی ،کوئی پاکستانی مدر ٹریسا ڈاکٹر رُتھ فائو اور دیگر انسانیت کی عملی خدمت کرنے والے لوگ نہ سامنے آئیں گے بلکہ عملی کام سے سماج کی حقیقی خدمت کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :