ڈاکٹرعاصم و دیگر کیخلاف 462 ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت19اگست تک ملتوی

بدھ 16 اگست 2017 16:53

ڈاکٹرعاصم و دیگر کیخلاف 462 ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت19اگست تک ملتوی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) کراچی کی احتساب عدالت نے سابق وفاقی مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم و دیگر کیخلاف 462 ارب روپے کرپشن سے متعلق نیب ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے مزید سماعت 19اگست تک ملتوی کردی ہے ،بدھ کے روزہونے والی سماعت کے موقع پر ڈاکٹر عاصم و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ،سماعت کے موقع پر ملزم ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب کی جانب سے دی گئی اضافی دستاویزات فہرست کے مطابق نہیں ہیں ،نیب دستاویزات ہمیں اور عدالت کو بھی دے ،نیب کے گواہ محمد اکرم کی فراہم کی گئی دستاویزات پہلے نہیں دی گئیں،دستاویزات دی جائیں تاکہ انہیں دیکھا جاسکے ،دستاویزات کو پڑھنے کیلئے مہلت دی جائے ،میرا موقف ہے کہ نیب یہ دستاویزات اب پیش نہیں کرسکتا۔

اس موقع پر عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 19اگست تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ نیب آرڈیننس کاسندھ میں اطلاق ختم ہوگیا ہے ،فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا،صحافی کی جانب سے اس سوال پر کہ ذیادہ تر رقم کے ایم سی کو ملے گی سندھ حکومت کو نہیں ۔ڈاکٹر عاصم نے جواب دیا کہ وفاق کی کے ایم سی کے ساتھ دوستی ذیادہ ہے ۔ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ وزیر اعظم نے جس پیکج کا اعلان کیا ہے ،اللہ کرے مل جائے ۔

متعلقہ عنوان :