سندھ ہائیکورٹ ،بھتا خوری کے مجرم کو رہاکرنے کا حکم

بدھ 16 اگست 2017 16:53

سندھ ہائیکورٹ ،بھتا خوری کے مجرم کو رہاکرنے کا حکم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بھتا خوری کے مجرم کو رہاکرنے کا حکم دے دیا،پولیس حکام کے مطابق مجرم انوار کو میڈیا کی موجودگی میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا ,مجرم کو 2014میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ تاجر عالم رشید سے بھتہ وصول کررہا تھا ،انور کے خلاف تھانہ حیدری میں بھتہ خوری کا مقدمہ درج کیا گیا ،جس کے بعد انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 5سال قید کی سزا سنائی تھی ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد مجرم انور نے سندھ ہائیکورٹ میں سزا کے خلاف اپیل کی تھی اور سندھ ہائیکورٹ نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے مجرم انور کے خلا ف انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے فیصلے مجرم کی اپیل منظور کرلی اور فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مجرم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :