جرمن وزیر کی ٹرمپ پر تنقید،

کسی کو بھی سامیت مخالف اور نیو نازی نسل پرستی کو گھٹا کر پیش نہیں کرنا چاہیے، ہائیکو ماس

بدھ 16 اگست 2017 16:36

جرمن وزیر کی ٹرمپ پر تنقید،
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) جرمن وزیر انصاف ہائیکو ماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی سامیت مخالف اور نیو نازی نسل پرستی کو گھٹا کر پیش نہیں کرنا چاہیے۔ بدھ کو جرمن وزیر انصاف ہائیکو ماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس تازہ بیان کی مذمت کی ہے جو انہوں نے امریکی ریاست ورجینیا میں ایک پرتشدد ریلی کے حوالے سے دیا تھا۔

(جاری ہے)

جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف احتجاج کرنے والے بھی تشدد کے ذمہ دار تھے۔ امریکی ریاست ورجینیا کے شہر شارلٹِس وِل میں سفید فام نسل پرستوں کی ریلی اور اس کی مخالفت میں نکالے جانے والے جلوس کے موقع پر تشدد کے واقعات پیش آئے اور تین افراد ہلاک ہوئے۔ جرمن وزیر ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ کسی کو بھی سامیت مخالف اور نیو نازی نسل پرستی کو گھٹا کر پیش نہیں کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :