صوبائی اسمبلی کے پاس قانون سازی کا اختیار ہے‘

ایک وقت میں ایک ہی جرم پر دو ادارے کیسے تحقیقات کرسکتے ہیں‘ نیب کا اطلاق صوبوں پر ختم کرنے کی تجویز سے پی ٹی آئی نے اتفاق کیا تھا‘ عدالت کا جو بھی فیصلہ آیا وہ مانیں گے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 16 اگست 2017 16:36

صوبائی اسمبلی کے پاس قانون سازی کا اختیار ہے‘
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے پاس قانون سازی کا اختیار ہے‘ ایک وقت میں ایک ہی جرم پر دو ادارے کیسے تحقیقات کرسکتے ہیں‘ نیب کا اطلاق صوبوں پر ختم کرنے کی تجویز سے پی ٹی آئی نے اتفاق کیا تھا‘ عدالت کا جو بھی فیصلہ آیا وہ مانیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے پاس قانون سازی کا اختیار ہے۔

کرپشن پر صوبائی اسمبلی ہی قانون سازی کرسکتی ہے۔ ایک وقت میں ایک ہی جرم پر دو ادارے کیسے تحقیقات کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اب سندھ میں اسی کے خلاف آگئی ہے۔ عدالت کا جو فیصلہ آیا وہ مانیں گے۔ نیب کا اطلاق صوبوں پر ختم کرنے کی تجویز سے پی ٹی آئی نے اتفاق کیا تھا۔