(ن)لیگ نے شہباز شریف کوپارٹی کے صدر،ناصریعقوب کوقائم مقام صدرکا امیدوارنامزد کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 16 اگست 2017 16:25

(ن)لیگ نے شہباز شریف کوپارٹی کے صدر،ناصریعقوب کوقائم مقام صدرکا امیدوارنامزد ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اگست 2017ء ) : مسلم لیگ (ن)کی اعلیٰ قیادت نے شہبازشریف کوپارٹی کے صدر کیلئے امیدوارنامزد کردیا ہے، ن لیگ کی جنرل کونسل کے اجلاس میں شہبازشریف کو صدرمنتخب کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف کی ہدایت پر پارٹی کی جنرل کونسل کااجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پارٹی کی مرکزی قیادت صدر، قائم مقام صدر اور اور سیکرٹری جنرل کومنتخب کرنے کیلئے انتخابات کروائے جائیں گے۔ ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے وزیراعلیٰ پناب شہبازشریف کوپارٹی کی صدارت جبکہ سینیٹریعقوب خان ناصرکوقائم مقام صدرکیلئے امیدوارنامزدکردیاہے۔تاہم نوازشریف کی ہدایت پرمسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کااجلاس بھی کل طلب کرنے کافیصلہ کرلیاگیا۔

متعلقہ عنوان :