اٹک، عیدالاضحیٰ پر قربانی کی کھالیں اکھٹا کرنے کے لیے اجازت نامہ حاصل کرناہوگا،ڈپٹی کمشنراعلامیہ

بدھ 16 اگست 2017 16:10

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر اٹک کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکھٹی کرنے والے افراد ،اداروں اور تنظیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کھالیں اکھٹا کرنے کے لیے اجازت نامہ ڈپٹی کمشنر آفس اٹک سے حاصل کریں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 26.08.2017مقرر کی گئی ہے۔ بغیر اجازت نامہ قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکھٹی کرنے والے افرادیا تنظیموں کے خلاف مروجہ قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔