ضلع اٹک میںپبلک اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں داخلہ ٹیسٹ کے موقع پر دفعہ 144عائد

بدھ 16 اگست 2017 16:10

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) پبلک اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں داخلے کے لیے مقرر ٹیسٹ20اگست 2017کے موقع پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت ضلع اٹک میں قائم امتحانی سنٹر کی سو گز حدود کے اندر بغیر رول نمبر سلپ یا امتحانی عملہ کے علاوہ کسی بھی شخص کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

مقررہ کردہ حدود میں کسی قسم کے احتجاج پر بھی پابندی ہوگی۔ علاوہ ازیں سو گز حد کے اندر کسی بھی کتاب، گائیڈ، حل شدہ پرچہ جات، متعلقہ مواد، ڈیجیٹل ڈائریز، موبائل فون ، اسلحہ لے کر جانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ پابندی کا یہ حکم 20 اگست کو نافذ العمل ہوگا۔