ریڈیو پاکستان لاہور کے پروگرام منیجر شاہد امین کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 16 اگست 2017 16:00

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) ریڈیو پاکستان لاہور سنٹرل پروڈکشن یونٹ (سی پی یو) کے پروگرام منیجر شاہد امین کے بڑے بھائی محمد طاہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ شاہد امین کے بھائی کچھ عرصے سے علیل تھے،مرحوم کی عمر 58 برس تھی ۔ مرحوم انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور میں شعبہ کیمیکل کے سر براہ تھے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل شیراز لطیف،،ْ ریڈیو سی پی یو کے ڈپٹی کنٹرولر سید شہوار حیدر انجم،ریڈیو پاکستان لاہور کی اسٹیشن ڈائریکٹر نزاکت شکیلہ،،ْ ڈپٹی کنٹرولر جاوید اختر،ریڈیو پروڈیوسر خولہ ارشد، سارہ افضل،رائے محمد عرفان،،ْ ثروت علی خان اور دیگر ساتھیوں نے شاہد امین سے تعزیت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :