پاکستانی فلمیں ’’چین نہ آئے‘‘ اور ’’جیو سر اٹھا کے‘‘ بری طرح فلاپ ہو گئیں

بدھ 16 اگست 2017 16:00

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء)لاہور،ْ کراچی و دیگر شہروں میں ریلیز ہونیوالی 2 پاکستانی فلمیں ’’چین نہ آئے‘‘ اور ’’جیو سر اٹھا کے‘‘ بری طرح فلاپ ہو گئیں۔ ان میں فلم ’’جیو سر اٹھا کے‘‘ اور فلم ’’چین نہ آئے‘‘کے متعدد سینمائوں میں پہلے روز 11 اگست کو پہلے شو پر ہی عوام نہ آئے جس کی وجہ سے سینمائوں نے پہلا شو نہ چلایا۔

(جاری ہے)

لاہور میں ڈی ایچ اے سینما میں پہلا شو ہی نہ ہو سکا فلم چین نہ آئے کا لاہور کے گلستان سینما میں محض 6 ہزار روپے کا شو ہوا جبکہ فیصل آباد کے 5 سینمائوں کا بزنس 21 ہزار رہا، فلم ’’جیو سر اٹھا کے‘‘ کا پہلے روز لاہور میں انتہائی کم بزنس ہوا، فلم چین نہ آئے کے ہدایتکار اور رائٹر سید نور تھے جنہوں نے طویل عرصے کے بعد کراچی میں فلم بنائی ، فلم کے فلاپ ہونے پر سید نور سخت پریشان ہیں، لاہور کے فلمی حلقوں میں دونوں فلموں کے فلاپ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔