ڈاکٹرطاہرالقادری کا شیخ رشید کے اعزاز ظہرانہ،دیسی مرغی اورمٹن کڑاہی سے تواضع کی

شیخ رشید دھرنے میں شرکت کیلئے طاہرالقادری کےساتھ جلسہ گاہ جائیں گے،جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ پاناما کیس سے بھی اہم ہے،آصف زرادری کالاہورآنا اچھی بات ہے۔شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 16 اگست 2017 15:46

ڈاکٹرطاہرالقادری کا شیخ رشید کے اعزاز ظہرانہ،دیسی مرغی اورمٹن کڑاہی ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اگست 2017ء ) : عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے اعزاز ظہرانہ دیا،ظہرانے میں دیسی مرغی اور مٹن کڑاہی سے شیخ رشید کی تواضع کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری سے شیخ رشید نے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی ۔ جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پرطاہر القادری نے شیخ رشید کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ شیخ رشید نے مہمان نوازی پرطاہر القادری کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب آج مال روڈ پر عوامی تحریک کو عدالت کی طرف سے رات 10بجے تک دھرنا ختم کرنے کی شرط کے ساتھ  دھرنے کی اجازت دے سی گئی ہے۔ دھرنے میں شرکت کیلئے شیخ رشید بھی ڈاکٹر طاہر القادری کےساتھ جلسہ گاہ جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پرشیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر پہلے بھی ساتھ تھے آیندہ بھی ساتھ ہوں گے۔

دھرنے کی اجازت دینے پرعدالت کے شکرگزار ہیں۔ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ پاناما کیس سے بھی اہم ہے۔ دھرنا سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کیلئے دیا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ دھرنا عدالت کیخلاف نہیں جسٹس باقرنجفی کی رپورٹ کیلئے ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ آصف زرادری کالاہورآنا اچھی بات ہے۔