سکھر ،ْ مہر اورجتوئی قبائل تکرار کے خاتمے کے لیے جی یو آئی کے علماء کے وفد کی امن کی اپیل ،فریقین رضا مند

بدھ 16 اگست 2017 15:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء)سکھر کے کچے کے علاقے میں مہر اورجتوئی قبائل تکرار کے خاتمے کے لیے جی یو آئی کے علماء کا منت سماجت قافلہ فریقین کے پاس جا کر امن کی اپیل کی فیصلہ کرنے پر رضامند ہوگئے جمعیت علما اسلام کی جانب سے سکھر کے کچے سانگی پنھواری میں جاری مھر جتوئی تکرار کے خاتمے کیلئے مولانا ناصر محمود سومرو مولانا محمد صالح انڈھڑ کی سربراہی میں امن قافلہ سابق ایم این اے ڈاکٹر ابراہیم جتوئی کے پاس ہہنچ کر امن کی بات ڈاکٹر ابراہیم جتوئی نے جی یو آ وفد کو خاطری کرائی کے دونوں فریقین میں صلح کرائی جائے گی جبکہ فیصلہ کی تاریخ بعد طئے کی جائے گی مھر جتوئی تکرار میں اس وقت تک 6 انسانی جانیں ضایع ہو چکی ہیں دقسری جانب امن قافلہ مھر قبائل کے پاس پھنچ کر امن کا پیغام دیا مھر برادری کے معزِزین نے بھی قافلہ کو.مان دیتے ہوئے فیصلے کیمئے رضامندی ظاہر کی مولانا ناصر محمود سومرو مولانا محمد صالح انڈھڑ کی جانب سے جاری کردی بیان کے مطابق مھر جتوئی تکرار سمیت سندہ میں جاری جھگڑوں کے خاتمے کیلئے میدان میں نکلے ہیں سندہ میں امن امان کا قیام وقت کی ضرورت ہے قبائلی تکراروں سے معیشت زراعت تعلیم صحت تباہ ہو چکی ہے بیگناہ لوگوں کو جھگڑوں میں قتل کیا جا رہا ہے یہ دور جھگڑوں کا نہیں بلکہ تعلیم کا ہے نوجوانواں کے ہاتھوں ہتھیار نہیں بلکہ قلم کتاب ہونے چاہئے شہید خالد محمود سومرو نے ہمیشہ امن امان کے قیام اور قبائلی جھگڑوں کے خاتمے کیلئے کردار ادا کیا تھا اس کا مشن پورا کرینگے