کراچی ،منگھوپیر میں یوم آزادی کے موقع پر سماجی مسائل کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے پروگرام ’’ جاگو اور جگاؤ ‘‘ کی تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا

بدھ 16 اگست 2017 15:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) کراچی کے علاقے منگھوپیر میں یوم آزادی کے موقع پر سماجی مسائل کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے پروگرام ’’ جاگو اور جگاؤ ‘‘ کی تعارفی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔تقریب کے میزبان عبدالغنی،مہراللہ مینگل ،سید آفتاب شاہ جیلانی ،علی راجا، نوید نور، نور بخش ، یاسر یوسف ودیگر نے تعلیم ، صحت ، اسپورٹس اور بلدیاتی نظام کی اہمیت اور سہولیات کی فراہمی کے موضوع پر روشنی ڈالی۔

منگھوپیر فٹبال گراؤنڈ اسپورٹس ویلفیئر کمیٹی کے زیر اہتمام میر عبدالستار بلوچ کی قیادت میں جشن آزادی کی تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر مقامی انتظامیہ ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبر محمد یونس مینگل ، منگھوپیر 5 کے چیئرمین علی اکبر کاچھیلو ، وائس چیئرمین یوسی 5 منگھوپیر محمد اعظم مینگل ، کونسلر میر محمد ( محمد حسنی ) کونسلر اصغر علی عباسی ، امیر داد ، لیڈی کونسلر حمیدہ بانو ، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن کے ترجمان ٹی او سرحسن گبول ، سپروائزر ایجوکیشن سر منظور شیخ ، گراؤنڈ کمیٹی کے صدر محمد یاسین بلوچ ، جمیل دین ، اکبر علی ، کریم بلوچ ، محمد ایوب ودیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔ بعد ازاں ملک کی سلامتی اور بقاء کے لیے دعا کی گئی ۔ اس موقع پر پرچم کشائی کے ساتھ قومی ترانہ بھی سنا گیا ۔ مختلف سرکاری اسکولوں سے آئے بچوں نے حمد و ثناء ، نعت خوانی ، قومی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے ۔ جی بی پی ایس حاجی محمد گوٹھ سرمستانی اسکول کے بچوں نے بہترین پرفارمنس پیش کی ۔ جسے لوگوں کی بڑی تعداد نے بے حد سراہا اور بھرپور داد بھی دی ۔ عوام کی بڑی تعداد نے پروگرام جاگو اور جگاؤ مہم کی ٹیم کے ساتھ اپنے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔ تقریب کے اختتام پر اسکول کے بچوں میں میزبان عبدالغنی نے انعامات تقسیم کیے ۔ جس کے بعد منگھوپیر کے مختلف گلی ، محلوں اور سڑکوں پر ایک شاندار ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :