کراچی ،ْ شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز سے سیکڑوںٹن کچرا ،مٹی و ملبے کے ڈھیروں کو ٹھکانے لگا دیا گیا

بدھ 16 اگست 2017 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) بلدیہ کورنگی کے تحت 15تا 24اگست تک منعقدہ ہونے والی "عشرہ صفائی مہم "کا پہلا روز بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام اور رینٹ پر حاصل کی گئیں مشنری اور افرادی قوت آن روڈ ز ۔پہلے دن شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز سے سینکڑوں ٹن کوڑا کرکٹ ،کچر ،مٹی و ملبے کے ڈھیروں کو اُٹھا کر ٹھکانے لگا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

چیئر مین سید نیئر رضا وائس چیئر مین سید احمر علی کا رابطہ کمیٹی کے اراکین اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ کورنگی زون کا تفصیلی دورہ کرکے عشرہ صفائی مہم کے تحت بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاری انتظامات کا معائنہ کیا گلیوں ،محلوں ،صنعتی علاقوں سمیت کچرا کنڈیوں سے کچرے کے ڈھیروں کے خاتمے کے ساتھ سوئپنگ کے نظام کو بھی بہتر بنا یا جارہا ہے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ ضلع کورنگی میں صاف ستھرے صحت مند ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو تعمیر و ترقی سے ہمکنار اور صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا نے کے ساتھ بلدیاتی مسائل سے پاک ضلع بنایا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف علاقوں کے دورے پر عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چیئر مین بلدیہ کورنگی نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی میں بلدیہ کورنگی سے تعاون کریں اور عشرہ صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر اپنی گلیاں ،محلے اور ضلع کورنگی صاف ستھرا بنا ئیں انہوںنے کہاکہ باہمی تعاون کے ذریعے ہم مسائل پر قابو اور اپنے ضلع کورنگی کو ترقی دے سکتے ہیں اس موقع پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور وارڈز کونسلرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی یوسیز میں صفائی وستھرائی کی مکمل نگرانی کریں اور غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے افسران وعملے کی نشاندہی کریں تاکہ ہم اپنی اولین ذمہ دار صاف ستھرے ماحول کے حوالے سے نظام کو بہتر اور اس میں اصلاحات لاکر اپنی عوام کو مثالی ماحول فراہمی کو یقینی بنا سکیں ۔

متعلقہ عنوان :