ملک کو مشکل میں ڈال دیا گیاہے ،ْ مسلم لیگی دھڑے متحدہ نہیں ہوئے تو بہت نقصان ہوگا ،ْچوہدری شجاعت حسین

سازشوں کی باتیں کرنے والوں کو بتادیناچاہئے کہ ان کے خلاف کونسی قوتیں سازشیں کررہی ہے ،ْ میڈیا سے بات چیت

بدھ 16 اگست 2017 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ ملک کو مشکل میں ڈال دیا گیاہے ،ْاگر مسلم لیگی دھڑے متحدہ نہیں ہوئے تو بہت نقصان ہوگا۔قدرت نے ماڈل ٹائون سانحے کی نوازشریف کو سزا دے دی ہے ،ْپاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت بدھ کو دوروزہ دورے پر کراچی پہنچے ۔مرکزی جنرل سیکرٹری طارق بشیر چیمہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت میں چوہدری شجاعت نے کہاکہ سازشوں کی باتیں کرنے والوں کو اب بتادیناچاہئے کہ ان کے خلاف کونسی قوتیں سازشیں کررہی ہے ۔ملکی مفاد میں لیگی دھڑوں کو متحدہ کرنے نکلاہوں۔ سینئر اور نظریاتی لیگیوں کی بھی یہ خواہش ہے کہ ہم سب متحد ہوںلیکن کچھ لیگی ہمیشہ اس اتحاد میں رکاوٹ بنتے ہیں ۔

(جاری ہے)

موجودہ صورتحال میں ہمیں آگے آناہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ملک کو مشکل وقت میں ڈال دیاگیا ہے،موجودہ حالات میں ہمیں آگے آنا پڑا ہے اگر ہم موجودہ صورتحال میں آگے نہیں آئیں گے تو ملک مزید مشکلات میں پڑ جائے گا۔چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ ایم کیوایم سے ملاقات کا کوئی شیڈول نہیں جبکہ سابق صدرجنرل (ر) پرویزمشروف سے بھی کوئی رابطہ نہیں ہواہے۔سابق صدر آصف علی زرداری سے اتحاد کے حوالے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اتحاد بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں انتخابات جب ہوتے ہوئے دیکھائی دیں گے تو دیکھ لیں گے سانحہ ماڈل ٹائون کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ماڈل ٹائون سانحہ انتہائی اہم کیس ہے جس میں 14 لوگوں کو قتل کیاگیاہے ۔ماڈل ٹائون سانحہ نے قدرتی سزا نواز شریف کو دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :