امریکہ شمالی کوریا سے مذاکرات کے لیے تیار ہے، جونگ ان کو رویے میں لچک پیدا کرنا ہوگی،امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن

بدھ 16 اگست 2017 15:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ امریکہ شمالی کوریا سے مذاکرات کے لیے تیار ہے مگر اس کیلیے صدر جونگ ان کو رویے میں لچک پیدا کرنا ہوگی ۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ شمالی کوریا سے مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن مذاکراتی دور شروع کرنے کا دراومدار کم جونگ ان پر ہے۔واضح رہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے امریکی جزیرے گوام پر حملہ کرنے کے منصوبے کو ملتوی کر دیا گیا ہے جس کے بعد ٹلرسن نے یہ بیان جاری کیا ہے تاہم،امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ مذاکرات سے قبل شمالی کوریا کو اپنا جوہری اور میزائل پروگرام ترک کرنا ہوگا۔