براک اوباما کی ٹویٹرپر شیئرکی گئی تصویر تاریخ کی سب سے زیادہ 'لائیک کی جانے والی ٹویٹ بن گئی

سابق امریکی صدر کی جانے والی ٹویٹ کو 30 لاکھ مرتبہ 'لائیک' کیا جا چکا ہے

بدھ 16 اگست 2017 15:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) سابق صدر براک اوباما کی حال ہی میں کی گئی ٹویٹ ٹوئٹر کی تاریخ کی سب سے زیادہ 'لائیک کی جانے والی ٹویٹ بن گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر اوباما کی ٹویٹ نے لائیک حاصل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیاہے ۔باراک اوباما کی اس ٹویٹ میں انھوں نے جنوبی افریقہ کے رہنما نیلسن مینڈیلا کے قول درج کیے اور ساتھ میں اپنی تصویر لگائی جس میں وہ مختلف نسلوں کے بچوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست ورجینیا کے شہر شارلٹس ول میں ہونے والی نسلی ہنگامہ آرائی کے تناظر میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کی 13 اگست کو کی جانے والی اس ٹویٹ کو اب تک 30 لاکھ مرتبہ 'لائیک' کیا جا چکا ہے۔اس سے پہلے یہ اعزاز گلوکارہ آریانا گرینڈے کی مئی میں مانچسٹر میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے بعد کی جانے والی ٹویٹ کے پاس تھا۔اس ٹویٹ میں لگائی گئی تصویر 2011 میں ان کے سرکاری فوٹوگرافر پیٹ سوزا نے لی تھی جب اوباما نے میری لینڈ میں بچوں کے ڈے کیئر سینٹر کا دورہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :