خیبرپختونخوا :تحصیل ایڈمنسٹریشنزمیں بیرونی آڈٹ کا نظام ختم،اربوں روپےبغیرآڈٹ جاری ہوں گے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 16 اگست 2017 15:25

خیبرپختونخوا :تحصیل ایڈمنسٹریشنزمیں بیرونی آڈٹ کا نظام ختم،اربوں ..
پشاور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اگست 2017ء ) : خیبرپختونخوا حکومت نے تمام تحصیل ایڈمنسٹریشنز میں بیرونی آڈٹ کا نظام ختم کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی تحصیل ایڈمنسٹریشنز میں پری آڈٹ ختم ہونے کے بعد افسر شاہی اور ناظمین کے ہاتھ کھل گئے۔

(جاری ہے)

تحصیل ایڈمنسٹریشنز میں کنٹریکٹ بھرتیوں اور اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز بغیرپری آڈٹ جاری کیے جائیں گے۔

جبکہ ٹی ایم ایز میں بھرتیوں اور اخراجات کا آڈٹ اب صرف ماتحت افسران ہی کریں گے۔ حکومت کی جانب سے  تحصیل ایڈمنسٹریشنز کا بیرونی آڈٹ ختم کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیز میں بیرونی آڈٹ پہلے ہی ختم کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :