سندھ سپورٹس بورڈ کپ جشن آزادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ دلچسپ مرحلے میں داخل

ون یونٹ نے کراچی کولٹس اور نشتر کلب نے منور عباسی کلب کو مات دیدی

بدھ 16 اگست 2017 15:35

سندھ سپورٹس بورڈ کپ جشن آزادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ دلچسپ مرحلے میں داخل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے آرام باغ اسپورٹس کورٹ پر جاری " SSBکپ جشن آزادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ دلچسپ مرحلے میں داخل : ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیموں کو شکست سے دو چار ہونا پڑا گزشتہ روزہ کھیلے گئے پہلے میچ میں ون یونٹ باسکٹ بال کلب نے کراچی کولٹس باسکٹ بال کلب کو 66-48سے ہرا دیا ،فاتح ٹیم ون یونٹ کی جانب سے نہال احمد 16،کاشف حسین 16اور طلال احمد 12جبکہ رنر اپ کراچی کولٹس کی جانب سے تہمیامی 14،سفیر حسین 12اور تیمور حسین 10پوائنٹس اسکور کئے ۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں نشتر باسکٹ بال کلب نے منور عباسی باسکٹ بال کلب کو 49-19سے شکست دیدی ،فاتح ٹیم نشتر کلب کی جانب سے حمزہ خان 16،طلحہ امجد 10اور اسد علی 8جبکہ رنر اپ ٹیم منور عباسی کلب کی جانب سے سعد علی 5،معاذ احمد 4اور حسن خان نے 4پوائنٹس اسکور کئے ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض غلام رسول ،غلام محمد ،ممتاز احمد ،طارق حسین ،عامر غیاث اور ظفر اقبال نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشل میں ذاعیمہ طارق ،زاہد ملک اور جاوید میمن تھے ۔

متعلقہ عنوان :