لاہور ، آزادی ٹرین منگل کی رات لاہور اسٹیشن پہنچ گئی

اعلی حکام کا آزادی ٹرین کا شاندار استقبال ، پورااسٹیشن پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

بدھ 16 اگست 2017 15:33

لاہور ، آزادی ٹرین منگل کی رات  لاہور اسٹیشن  پہنچ گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) پاکستان ریلویز کی جانب سے چلائی جانیوالی آزادی ٹرین منگل کی رات اپنے شیڈول کے مطابق لاہور اسٹیشن پر پہنچ گئی۔ ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمیدرازی، ڈی جی پی آر نجم ولی خان، ڈی ایس لاہور سفیان سرفراز ڈوگراور دیگر اعلی حکام نے آزادی ٹرین کا شاندار استقبال کیا، ٹرین کے عملے پر گل پاشی کی گئی اور گلدستہ پیش کئے گئے۔

ریلوے پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر ملی نغموں کی دھنیں بجاکر آزادی ٹرین کا استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پورااسٹیشن پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد آزادی ٹرین کو دیکھنے کے لیے لاہور ریلوے اسٹیشن پر موجود تھی اور آزادی ٹرین کو دیکھ کر لطف اندوز ہوتی رہی اس کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کے دور میں ریلوے میں آنے والی بہتری کو سراہتے رہے۔

آزادی ٹرین دو دن لاہور میں قیام کے بعد 17اگست کو صبح 9 بجے روانہ ہوجائے گی۔ عوام کی بڑی تعداد رات گئے تک ریلوے اسٹیشن پر رہی اور پاک فوج، مقبوضہ کشمیر کے ساتھ ساتھ چاروں صوبوں کی ثقافت کی عکاسی کرتے ہوئے فلوٹس اور گیلریوں کو سراہا جاتا رہا۔

متعلقہ عنوان :