وزیر اعلیٰ سندھ کا سرکاری اسپتالوں کی خراب حالت زار پر ایکشن

ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں 11رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم ،کمیٹی سفارشات 14 دن میں وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجے گی

بدھ 16 اگست 2017 15:31

وزیر اعلیٰ سندھ کا سرکاری اسپتالوں کی خراب حالت زار پر ایکشن
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ضلع جنوبی کے سرکاری اسپتالوں کی خراب حالت زار پر ایکشن لیتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں 11رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے، وزیر صحت سکندر میندھرو،ایم این اے شاہ جہاں بلوچ ،ایم پی اے جاوید ناگوری،ثانیہ ناز،سعید غنی ،ناز بلوچ اور سیکرٹری صحت، چیرمین ضلع جنوبی ملک فیاض،ڈی سی ساؤتھ ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کمیٹی میں شامل ہیں،کمیٹی آصفہ بھٹو کے لیاری دورے کے بعد بنائی گئی،،کمیٹی صحت کے مراکز کی بہتری اور توسیع کے لیے سفارشات دے گی، کمیٹی سفارشات 14 دن میں وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیجے گی۔

متعلقہ عنوان :