ملتان، ناقص کارکردگی ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایکسیئن بلڈنگ اور ایس ڈی او بلڈنگ معطل کر دیئے

بدھ 16 اگست 2017 15:30

ملتان، ناقص کارکردگی ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے  ایکسیئن بلڈنگ اور ایس ڈی ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی کی تعمیر کے منصوبہ کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزراء خواجہ سلمان رفیق اور رانا مشہود اور محکمہ صحت کے افسران بھی وزیر اعلی کے ہمراہ تھے ۔زیر تعمیر ہسپتال میں سیلن دیکھ کروزیر اعلی پنجاب میا ں شہباز شریف نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معائنہ ٹیم سے انکوائری کرانے کے احکامات جاری کیے۔جبکہ ناقص کارکردگی پر ایکسیئن بلڈنگ اور ایس ڈی او بلڈنگ کو معطل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :