Live Updates

کوہستان،پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 3روزہ دورے پر شوگران پہنچ گئے

بدھ 16 اگست 2017 15:30

کوہستان،پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان 3روزہ دورے پر شوگران پہنچ گئے
کوہستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 3روزہ دورے پر شوگران پہنچ گئے جہاں وہ مقامی قیادت سے ملاقات کے ساتھ ساتھ بلین ٹری منصوبے کا جائزہ لے گے تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 3روزہ دورے پر کوہستان کے علاقے شوگران پہنچ گئے جہاں وہ مقامی قیادت سے ملاقیں کریں گے اور کوہستان میں تحریک انصاف کی پوزیشن مستحکم کرنے کیلئے مقامی لوگوں سے بھی ملیں گے عمران خان وادی منور اور وادی سپٹ کا بھی دورہ کریں گے جہاں بنجر زمینوں میں بلین ٹری منصوبے پر نئے درخت لگانے اور پہلے سے موجود درختوں کی نشوونما کا بھی جائزہ لے گے چیئرمین تحریک انصاف کوہستان میں نئے سیاحتی مقامات کا بھی افتتاح کریں گے جس کیلئے 22کروڑ کے فنڈ مختص کیے گئے ہے جس سے سیاحت کو فروغ میں مزید اضافہ ہوگا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :