پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی
آئی سی سی نے بین الاقوامی سکیورٹی کمپنی سے 3سالہ معاہدہ کرلیا
بدھ 16 اگست 2017 15:27
(جاری ہے)
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز (ایف آئی سی ای) کا ایک نمائندہ بھی اس سیکیورٹی کمپنی کے ساتھ لاہور آئے گا جو ذاتی طور پر سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لے گا۔
پی سی بی کے نو منتخب چیئرمین نے بتایا کہ یہ ایک چار روزہ دورہ ہوگا جس میں سیکیورٹی کمپنی حکومتِ پنجاب کے ساتھ مل کر سیکیورٹی کا جائزہ لے گی جبکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) دیکھنے کے لیے آنے والے مختلف ممالک کے سیکیورٹی ماہرین کی سفارشات کی، حکومت کے معیاری آپریٹنگ کے طریقہ کار (ایس او پی) میں شمولیت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔نجم سیٹھی نے انکشاف کیا کہ مذکورہ ٹیم ہر سال پاکستان کا دورہ کرے گی اور سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لے گی جس کے لیے ٹیم کو 4 لاکھ امریکی ڈالر دیے جائیں گے، یوں اس ٹیم کو تین سال کی مدت میں کل 12 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔سیکیورٹی کمپنی کی رپورٹ کی بنیاد پر پاکستان میں پی ایس ایل کے انعقاد کی منظوری دی جائے گی جس میں بین الاقوامی کرکٹرز بھی حصہ لیں گے۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ایف آئی سی اے کے نمائندے کو اس ٹیم میں شامل کرنے کا مقصد تمام بین الاقوامی کھلاڑیوں کے پاکستان کے حوالے سے خدشات دور کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل دیکھنے کے لیے آنے والے غیر ملکی سیکیورٹی ماہرین کی سفارشات کو حکومت پنجاب کی ایس او پی میں شامل کر لیا گیا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پریذیڈنٹ کپ 2024ء کا شیڈول جاری
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
-
عالمی سطح پر پاکستان کی نمائند گی پرفخر ہے ،اگلا ہدف ورلڈ ٹائٹل جیتنا ہے، کراٹے فائٹرشازیب رند
-
ٹیم مینجمنٹ رضوان کا بیٹنگ آرڈر بدلنے کی خواہاں، کپتان اور رضوان مخالف : ذرائع
-
پی سی بی کے زیر اہتمام پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ (کل) سے راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں شروع ہو گا
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
سارو گنگولی نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان کیلئے اوپننگ کی حمایت کردی
-
کیا حارث رؤف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کھیلیں گے؟
-
انگلش میدان پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے خواہشمند
-
جاوید آفریدی نے بابراعظم سے کیا وعدہ پورا کردیا
-
شاہین آفریدی نے رضوان کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بریڈ مین قرار دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.