پی پی پنجاب کے سینئر رہنمائوں نے سابق صدر کو نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی صورت میں پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دے ڈالی

بدھ 16 اگست 2017 15:26

پی پی پنجاب  کے سینئر رہنمائوں نے سابق صدر کو نواز شریف سے ہاتھ ملانے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا آئین سے آرٹیکل 62 اور 63 نکالنے کے لئے آصف علی زرداری سے مدد مانگنا پیپلزپارٹی میں اختلافات کا باعث بن گیا ۔ پنجاب سے پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے سابق صدر کو نواز شریف سے ہاتھ ملانے کی صورت میں پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دے ڈالی ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے عدالت عظمی کی جانب سے پانامہ کیس میں نااہل ہو جانے کے بعد آئین سے آرٹیکل 62 اور 63 نکالنے کو اپنا ایجنڈا بنا لیا ہے جس کے لئے انہوں نے سابق صدرپی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے مدد طلب کی ہے تاہم نواز شریف کا اس سلسلے میں آصف علی زرداری سے مدد مانگنے اور ان کا بھی سابق وزیر اعظم کے لئے نرم گوشہ رکھنے پر پیپلزپارٹی اندرونی اختلافات کا شکار ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں باہمی مشاورت کے دوران پجاب سے تعلق رکھنے والے پی پی پی کے سینئر رہنمائوں نے سابق صدر آصف علی زرداری پر واضح کر دیا ہے کہ آپ نے نواز شریف یا ہم میں سے کسی ایک کو چننا ہو گا ۔ نواز شریف کا غیر قانونی اقدام یں ہاتھ ملانے پر ہم پارٹی چھوڑ دیں گے اور اگر پارٹی نظریاتی و منشور کے تحت جمہوریت کے لئے لڑیں گے تو ہم جاں کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے ہم نواز شریف کا ساتھ مفاہمت کسی صورت قبول نہیں ۔ ۔