مدینہ میونسپلٹی نے عازمین کو زائد المیعاد اور، غیر معیاری چیزوں کی فروخت کرنے والی 131دکانوں کو سربمہر کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 16 اگست 2017 15:17

مدینہ میونسپلٹی نے عازمین کو زائد المیعاد اور، غیر معیاری چیزوں کی ..
مدینہ منورہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اگست۔2017ء) مدینہ منورہ میونسپلٹی نے مسجد نبوی شریف کی زیارت کیلئے مدینہ منورہ آنے والے عازمین کو زائد المیعاد غذائی اشیاء، غیر معیاری کھانے پینے کی چیزوں اور ملاوٹی سامان سے بچانے کیلئے 3348چھاپے مارے اور 131دکانوں کو سربمہر کردیا۔

(جاری ہے)

1578کو اصلاح حال کیلئے انتباہ جاری کیا۔ 23غیر قانونی تارکین کو سبکدوش کرایا۔ 2886کلوگرام زائد المیعاد غذائی اشیاءضبط کر کے تلف کرا دیں۔

متعلقہ عنوان :