پاکستان عوامی تحریک کو مال روڈ پردھرنے کی اجازت مل گئی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 16 اگست 2017 14:57

پاکستان عوامی تحریک کو مال روڈ پردھرنے کی اجازت مل گئی
لاہور: پاکستان عوامی تحریک اور انتظامیہ کے درمیان معاملات طے پاگئے، لاہور ہائیکورٹ نے عوامی تحریک کو مال روڈ پر ہی دھرنے کی اجازت دیدی۔ پی اے ٹی نے عدالت اور انتظامیہ کو یقین دہانی کروا دی ہے کہ دھرنا رات دس بجے تک ختم کردیاجائے گا۔

(جاری ہے)

عدالت نے پاکستان عوامی تحریک حکم دیا ہے کہ دھرنا ہر صورت آج رات ہی ختم کر دیا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔