امارات کی شاہراہوں پر ایل ای ڈی لائٹیں لگائی جائیں گی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 16 اگست 2017 14:51

امارات کی شاہراہوں پر ایل ای ڈی لائٹیں لگائی جائیں گی
ابوظبی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اگست۔2017ء) امارات کی شاہراہوں پر ایل ای ڈی لائٹیں لگائی جائیں گی۔ انرجی سیور لائٹیں لگانے کے لئے ملک بھر میں ٹینڈر کھولے جائیں گے۔

(جاری ہے)

عرب جریدے کے مطابق نئی لائٹوں کی تنصیب کا کام 2018 سے ہوگا۔ بنیادی ڈھانچے کی وزارت نے حکومت سے منظوری لے لی ہے۔ وزیر بنیادی ڈھانچہ ڈاکٹر عبد اللہ بلحیف النعیمی نے بتایا کہ ملک بھر کی شاہراہوں کی مجموعی لمبائی 500کلو میٹر ہے۔ عام لائٹوں کی جگہ ایل ای ڈی لائٹیں لگانے سے توانائی کی بچت ہوگی۔