سندھ اسپورٹس بورڈ جشن آزادی ملاکھڑا‘سندھ بلوچستان کی60سے زائد پہلوانوں کی شرکت

ضلع ایسٹ کراچی کے شیر علی فاتح قرار‘ مہمان خصوصی ڈپٹی سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر قیوم شاکر خانزادہ تھے

بدھ 16 اگست 2017 15:09

سندھ اسپورٹس بورڈ جشن آزادی ملاکھڑا‘سندھ بلوچستان کی60سے زائد پہلوانوں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) سندھ اسپورٹس بورڈ اور ملھ ایسو سی ایشن کے اشتراک سے جشن آزادی ملاکھڑا چیمپیئن کا انعقاد کیا گیا عبداللہ راہو گوٹھ برفت فٹبال گرائونڈ میں ہونے والے ان مقابلوں کا فائنل ضلع ایسٹ کراچی کے شیر جوگی نے جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔کراچی ایسٹ کے عبدالجبار گلدستہ دوسرے جبکہ کراچی ایسٹ کے گلاب بلوچ تیسری پوزیشن پر رہے۔

رائونڈ میچ کے دوران کان محمد شورو سے مقابلے کے دوران پہلوان اختر جمالی بے ہوش ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا بلوچستان کے تمام پہلوان تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور انہیں ہر مقابلے میں شکست ہوئی۔

(جاری ہے)

آرگنائزر بہرام خاصخیلی نے اپنے خطاب میں سیکریٹری اسپورٹس محمد سلیم رضا اور ڈپٹی سیکریتری اسپورٹس ڈاکٹر قیوم شاکر خانزادہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر میں ملاکھڑا جیسے روائتی کھیل کے فروغ میں وہ بہت اہم کردار ادا کررہے ہین اور ہماری درخواست پر جشن آزادی کا مزا دوبالا کرنے کے لئے انہوں نے مختلف ضلعوں میں ملاکھڑا مقابلوں کا انعقاد کرکے ہمارے دل جیت لئے ہیں‘ بعد ازاں مہمان خصوصی ڈپٹی سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر قیوم شاکر خانزادہ‘پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما محبوب برفت‘ وڈیرہ رئیس رسول بخش گبول اور بہرام خاصخیلی کے ہمراہ فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیز اور نقد انعامات تقسیم کئے‘ محکمہ کھیل کی جانب سے مہمان خصوصی و دیگر مہمانوں کو سندھی اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔