قوت قرآن اور محبت رسول سے پاکستان کو عظیم تر بنائیں گے‘مفتی محمد حیات القادری رضوی

امت مسلمہ کی فلاح و نجات کا راز اتحاد امت میں پوشیدہ ہے عالمی طاقتیں بلوچستان کے حالات خراب کر رہی ہیں

بدھ 16 اگست 2017 15:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) جماعت اہلسنّت پاکستان بلوچستان کے صدر مہتمم و شیخ الحدیث مرکز اہلسنّت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے کہا ہے کہ قوت قرآن اور محبت رسول سے پاکستان کو عظیم تر بنائیں گے نوجوان نسل کو نظریہ پاکستان سے روشناس کروانا ضروری ہے حکمران پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے قرآن و سنت سے راہنمائی لیں امت مسلمہ کی فلاح و نجات کا راز اتحاد امت میں پوشیدہ ہے عالمی طاقتیں بلوچستان کے حالات خراب کر رہی ہیں کشمیری عوام کو بھارت کی محکومی قبول نہیں الحاج مفتی محمد حیات القادری نے مزید کہا کہ مصطفائی معاشرے کے قیام کے لئے اسوہ حسنہ کو مشعل راہ بنایا جائے قرآن دین و دنیا کی تمام سعادتوں کا ضامن ہے معاشرے میں حلال و حرام کی تمیز ختم ہو جانے کی وجہ سے بے برکتی پھیلی ہوئی ہے ہمیں مغربی و بھارتی ثقافت کا بائیکاٹ کرنا ہو گا علماء نوجوان نسل کو بے راہروی سے بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں مادیت پرستی دین سے دوری کا سب سے بڑا سبب ہے۔

متعلقہ عنوان :