لاہور سمیت مختلف شہروں میں حساس اداروں اور پولیسکا سرچ آپریشن 14 افراد گرفتار ، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد

بدھ 16 اگست 2017 14:51

لاہور سمیت مختلف شہروں میں حساس اداروں اور پولیسکا سرچ آپریشن 14 افراد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) لاہور سمیت مختلف شہروںمیں حساس اداروں اور پولیس نے سرچ آپریشن میں 14 افراد کو اسلحہ اور بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا ، تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے لاہور کے علاقے باٹاپور میں سرچ آپریشن کے دوران12 افراد کو گرفتارکر لیا ملزموں کے قبضے سے جدید اسلحہ بھی برآمد ہواجبکہ اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 80 افراد سمیت 200 گھروںکی تلاشی لی گئی ،سرچ آپریشن میں 2 افراد اسلحہ سمیت گرفتارکر لیا،ٹیکسلا میں حساس اداروں اور پولیس نے آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں بارودی مواد قبضے میں لے لیا،دھماکا خیز مواد میں 20 کلو بارود،35 ڈیٹونیٹر،افغان کرنسی اور یو اے ای درہم شامل ہے جبکہ ملزم عبدالرحمان پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاپولیس نے اسلحہ تھانے منتقل کر کے مزید تحقیقات شروع کر دیں ۔

متعلقہ عنوان :