طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث 30 پروازیں متاثر‘ 15 منسوخ‘ 15 تاخیر کا شکار

بدھ 16 اگست 2017 14:51

طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث 30 پروازیں متاثر‘ 15 منسوخ‘ 15 تاخیر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث 30 پروازیں متاثرہوئیں جن میں سے 15 منسوخ جبکہ 15 تاخیر کا شکارہوئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز،پی کے 759 اورپی کے 760 منسوخ ہویئں، پی آئی اے کی اوسلو جانے والی پرواز پی کے 751اوراوسلو سے آنیوالی پرواز پی کے 752 منسوخ ہو ئی جبکہ پی آئی اے کی دوحہ سے آنے والی پرواز،پی کے 290 بھی منسوخ ہو گئی پی آئی اے کی ابوظہبی جانے والی پروازپی کے 263اورابوظہبی سے آنے والی پرواز پی کے 264 منسوخ ہوئی ،پی آئی اے کی کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 322اورکوئٹہ سے آنے والی پرواز پی کے 323 منسوخ ہوئیں پی آئی اے کی رحیم یار خان جانیوالی پرواز پی کی651اوررحیم یار خان سے آنیوالی، پرواز پی کے 651 بھی منسوخ ایئربلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 404اورکراچی جانے والی پرواز 405 منسوخ ہوگئی ایئربلیو کی شارجہ جانے والی،پرواز 412اور شارجہ سے آنیوالی،پرواز 413 منسوخ ہوئیں ۔