پرویز مشرف سے ابھی کوئی رابطہ نہیں ہوا ،چوہدری شجاعت حسین

سیاسی حالات خراب ہیں‘ تمام لیگیوں کو کردار ادا کرناہو گا‘ لیگی دھڑوں کو اکٹھا کرنیکی کوشش کر رہا ہوں‘ سیاسی اتحاد بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں، لیگ(ق) کے صدر کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 16 اگست 2017 14:51

پرویز مشرف سے ابھی کوئی رابطہ نہیں ہوا ،چوہدری شجاعت حسین
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سیاسی حالات خراب ہیں‘ تمام لیگیوں کو کردار ادا کرناہو گا‘ لیگی دھڑوں کو اکٹھا کرن یکی کوشش کر رہا ہوں‘ سیاسی اتحاد بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں‘ پرویز مشرف سے ابھی کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ غوث علی شاہ ‘ پیر پگاڑا اور دیگر لیگی رہنمائوں سے بات ہو گی۔

نیک نیتی سے اتحاد کا ایجنڈا لے کر کراچی آیا ہوں۔ آنہوں نے کہا کہ سیاسی حالات خراب ہیں تمام لیگیوں کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ لیگی دھڑوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ سیاسی اتحاد بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں۔ پرویز مشرف سے ابھی کوئی را بطہ نہیں ہوا۔ ماڈل ٹائون میں بے گناہ لوگوں کو گولیاں ماری گئیں۔ …