سندھ ہائی کورٹ نے سزائے موت پانے والے فیصل عرف موٹا کی سزا کالعدم قرار دیدی،

کیس ماتحت عدالت بھیجنے کا حکم

بدھ 16 اگست 2017 14:51

سندھ ہائی کورٹ نے سزائے موت پانے والے فیصل عرف موٹا کی سزا کالعدم قرار ..
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ بینچ نے ولی بابر شہید قتل کیس میں سزائے موت پانے والے ملزم فیصل عرف موٹا کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عدالت نے سزا کالعدم قرار دینے کے بعد کیس کو ماتحت عدالت کو بھیجنے کا حکم جاری کردیا، کیس کی سماعت کندھ کوٹ کی انسداد دہشتگردی عدالت کرے گی۔فیصل عرف موٹا کو انسداد دہشتگردی عدالت نے مفرور ہونے پر سزائے موت سنائی تھی جبکہ انہیں نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔عدالت نے فیصل موٹا کے خلاف کیس کی ازسرنو سماعت کا حکم بھی جاری کیا۔ فیصل موٹا نے ولی بابر قتل کیس میں دی گئی سزا کو چلینج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :