بیلٹ و روڈ منصوبہ ، چین کے بیس سے زائد شہروسطی ایشیاء اور یورپ تک ٹرینیں چلا رہے ہیں

41 کنٹینر لے کر ایک مال بردار ٹرین پولینڈ کے شہر وارسا روانہ ہو گئی

بدھ 16 اگست 2017 14:46

بیلٹ و روڈ منصوبہ ، چین کے بیس سے زائد شہروسطی ایشیاء اور یورپ تک ٹرینیں ..
نان چانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) ایک نئی چین ۔یورپ مال بردار ٹرین کا گذشتہ روز آغاز کیا گیا جو پولینڈ کو مشرقی چین کے صوبہ جیانگ شی میں گان جو سے ملائے گی ، فرنیچر ، الیکٹرانک اشیاء ، ملبوسات اور کھلونوں کے 41کنٹینروں کے ساتھ یہ ٹرین شمالی چین کے داخلی منگولیا خود مختار علاقے میں منجولی بندرگاہ کے ذریعے وارسا ،پولینڈ کیلئے گان جو سے روانہ ہوئی ، گان جو انٹری و ایگزٹ انسپکشن اور قر نطینہ بیورو کے ایک اہلکار ووئی جیا شیانگ کے مطابق گان جو نے پہلے روس اور متعدد وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ رابطے قائم کر لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ ترکمانستان اور تاجکستان کے ساتھ مال بردار ٹرینوں کے رابطے اگست میں قائم کر لئے جائیں گے ، بیلٹ و روڈ منصوبے سے حوصلہ پا کر بیس سے زیادہ چینی شہر اب وسطی ایشیاء اور یورپ تک ٹرینیں چلا رہے ہیں ،گان جو بین الاقوامی کارگو ڈسٹری بیوشن سینٹر کے طورپر بننے کیلئے تگ و دو کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :