حیات آباد پشاورمیں کرکٹ ٹورنامنٹ کاافتتاح

بدھ 16 اگست 2017 14:34

حیات آباد پشاورمیں کرکٹ ٹورنامنٹ کاافتتاح
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) حیات آباد فیزٹومیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور فیاض شیرپائونے ناک آوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور فیاض شیرپائوکے ہمراہ یونین کونسل کے ناظم مسعودخٹک،نائب ناظم نصیرخٹک،اے سی مقبول حسین،اے سی عدنان ابرار ،اے ڈی سعید باچا اور طارق محمود کے علاوہ کونسلرزبھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائز محمد کاشف ،زوہیب خٹک،نوید اقبال نے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور فیاض شیرپائو کو ٹورنامنٹ کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ٹورنامنٹ میں ضلع پشاور سے 32ٹیمیں شامل ہیں،ٹورنامنٹ پیپل مارکیٹ حیات آبادفیزٹوکے گرائونڈ پرکھیلاجارہاہے ۔

متعلقہ عنوان :