یادگار شہداء کی تعمیر جلداز جلد جدید طرز پر مکمل کی جائے ،حافظ حفیظ الرحمن

بدھ 16 اگست 2017 14:34

یادگار شہداء کی تعمیر جلداز جلد جدید طرز پر مکمل کی جائے ،حافظ حفیظ ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈی جی گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ یادگار شہداء کی تعمیر جلداز جلد جدید طرز پر مکمل کی جائے،یادگار شہداء میں قائد محمد علی جناح، علامہ اقبال اور گلگت بلتستان شہداء اورغازیوں کی تصویریں آویزاں کی جائیں، انہوں نے کہا کہ چنار باغ قومی ورثے کی حیثیت رکھتا ہے قومی دنوں کے دوران پریڈ اور دیگر تقریبات کے انعقاد کو مدنظر رکھا جائے تاکہ چنار باغ میں پریڈ اور مختلف تقریبات کا انعقاد عمل میں لایا جاسکے۔