پی آئی اے 777 بوئنگ طیارے سے لندن منشیات اسمگلنگ ہونے کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 اگست 2017 14:25

پی آئی اے 777 بوئنگ طیارے سے لندن منشیات اسمگلنگ ہونے کا انکشاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اگست 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی رؤوف کلاسرا نے کہا ہے کہ قومی ائیر لائن پی آئی اے کے 777 بوئنگ طیارے سے لندن میں کچھ دن پہلے برآمد ہونے منشیات میں افغانی لوگ ملوث ہیں اور اس میں پی آئی اے کا وہ نچلا عملہ شامل ہے، جو جہاز میں صفائی ستھرائی کا کام کرتے ہیں۔ اس الزام میں 14سے 15افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاز کی صفائی کے دوران منشیات جہاز میں چھپا دی جاتی ہے پھر اس کے بعد پوری دنیا میں جہاز گھومنے کے بعدلندن میں اس منشیات کواتار لیا جاتا ہے ۔ پی آئی اے777 بوئنگ طیارے کو خاص طور پر اسی کام کے لئے رکھا ہوا ہے جس میں کئی مہینے پہلے ہی منشیات کو جہاز کی خفیہ جگہ میں رکھا جاتا ہے ،کئی ممالک گھومنے کے بعد لندن میں اس لئے اتارا جاتا ہے کیونکہ وہاں ان کے افغانی دوست کام کرتے ہیں جو صفائی کے دوران اس منشیات کو اتار لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کیا انکشافات کیے ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :