جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، اس بار نواز شریف کی سیاست خطرے میں ہے - نواز شریف سے کوئی رابطہ ہے نہ رکھنا چاہتا ہوں نواز شریف کی ترجیحات مشکلات میں الگ اور قتدار میں الگ ہوتی ہیں۔آصف علی زرداری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 16 اگست 2017 14:24

جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، اس بار نواز شریف کی سیاست خطرے میں ہے - نواز ..
 لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اگست۔2017ء) سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ نواز شریف سے کوئی رابطہ ہے نہ رکھنا چاہتا ہوں جب کہ نواز شریف کی ترجیحات مشکلات میں اور جب کہ اقتدار میں الگ ہوتی ہیں۔ لاہور میں پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت سے مشاورت کے دوران آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے کوئی رابطہ ہے نہ رکھنا چاہتا ہوں، ہم گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا حصہ نہیں بنیں گے، جب نواز شریف سے کوئی رابطہ ہی نہیں رکھنا چاہتے تو ڈائیلاگ کیسا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی ترجیحات مصیبت میں الگ اور اقتدار میں الگ ہوتی ہیں، نواز شریف کو اقتدار میں آرٹیکل 62، 63، گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ اور نیا عمرانی معاہدہ کیوں یاد نہیں تھا۔آصف زرداری نے کہا کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں اس بار نواز شریف کی سیاست خطرے میں ہے، چنیوٹ کا کامیاب جلسہ سب کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے، بلاول میدان میں اتر چکا اور بلاول پنجاب میں پارٹی کی عوامی مقبولیت میں اصافہ کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اقتدار میں 62، 63 ، گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ اور نیا عمرانی معاہدہ کیوں یاد نہیں تھا، جب کوئی رابطہ ہی نہیں رکھنا چاہتے تو ڈائیلاگ کیسا؟ آصف زرداری نے کہا کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، اس بار نواز شریف کی سیاست خطرے میں ہے انہوں نے نواز شریف کا ساتھ دینے سے قطعی انکار کرتے ہوئے کہا نواز شریف سے کوئی رابطہ ہے، نہ رکھنا چاہتا ہوں، گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ آصف زرداری نے کہا جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں اس بار نواز شریف کی سیاست خطرے میں ہے۔