میری بیوی سے علیحدگی نہیں ہے، بچوں کی تعلیم کے سلسلے میں اسلام آباد میں مقیم ہے۔ داماد ریاض پیرزادہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 اگست 2017 14:20

میری بیوی سے علیحدگی نہیں ہے، بچوں کی تعلیم کے سلسلے میں اسلام آباد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اگست 2017ء) : گذشتہ کچھ دنوں سے میڈیا میں ایک وفاقی وزیر کی بیٹی کے ہندو مذہب اختیار کرنے کے چرچے ہیں ۔ میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر بھی وفاقیی وزیر کی بیٹی اور ان کے نام سے متعلق کئی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں ۔ اس ضمن میں وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کا نام بھی سامنے آیا جس کے بعد اب ان کے داماد کا بیان سامنے آ گیا ہے۔

قومی اخبار ''خبریں'' سے گفتگو کرتے ہوئے ریاض پیرزادہ کے داماد نے بتایا کہ ان کی بیوی سے کوئی علیحدگی نہیں ہے بلکہ وہ بچوں کی تعلیم کے سلسلے میں اسلام آباد میں مقیم ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ سعدیہ بتول نے مذہب اسلام کو نہیں چھوڑا بلکہ وہ بہت ہی مذہبی خاتون ہیں۔ ایسی خاتون ہندو مذہب کیسے اختیار کر سکتی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ میرے تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔

بڑا بیٹا عابد میرے پاس رہتاہے، درمیانہ بیٹا ہالینڈ میں تعلیم حاصل کر رہا ہے جبکہ سب سے چھوٹا بیٹا اسلام آباد میں او لیول کر کے آگے پڑھ رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بڑی بیٹی اسلام آباد کی معروف یونیورسٹی میں زیر تعلیم اور چھوٹی بیٹی میڈیکل کے آخری سال میں ہے۔ میری شادی شدہ زندگی کامیابی سے چل رہی ہے اور میری اپنی بیوی سے کوئی علیحدگی نہیں ہوئی۔