30لاکھ لائیکس،اوباما کی ٹویٹ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ٹویٹ میں اوباما نے مینڈیلا کے قول درج اورساتھ میں اپنی بچوں کے سات ملاقات کی تصویر لگائی

بدھ 16 اگست 2017 14:27

30لاکھ لائیکس،اوباما کی ٹویٹ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) ویسے تو ٹوئٹر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے پیغام جاری کرنے کے لیے پسندیدہ ترین ذریعہ ہے لیکن سابق صدر براک اوباما کی حال ہی میں کی گئی ٹویٹ ٹوئٹر کی تاریخ کی سب سے زیادہ 'لائیک' کی جانے والی ٹویٹ بن چکی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق باراک اوباما کی اس ٹویٹ میں انھوں نے جنوبی افریقہ کے رہنما نیلسن مینڈیلا کے قول درج کیے اور ساتھ میں اپنی تصویر لگائی جس میں وہ مختلف نسلوں کے بچوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔

امریکی ریاست ورجینیا کے شہر شارلٹس ول میں ہونے والی نسلی ہنگامہ آرائی کے تناظر میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کی 13 اگست کو کی جانے والی اس ٹویٹ کو اب تک 30 لاکھ مرتبہ 'لائیک' کیا جا چکا ہے۔اس سے پہلے یہ اعزاز گلوکارہ آریانا گرینڈے کی مئی میں مانچسٹر میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے بعد کی جانے والی ٹویٹ کے پاس تھا۔

(جاری ہے)

اس ٹویٹ میں لگائی گئی تصویر 2011 میں ان کے سرکاری فوٹوگرافر پیٹ سوزا نے لی تھی جب اوباما نے میری لینڈ میں بچوں کے ڈے کیئر سینٹر کا دورہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کی صدارتی انتخاب میں جیت کے بعد سے فوٹوگرافر سوزا وقتاً فوقتاً اپنے انسٹاگرام پر ایسی تصاویر شائع کرتے ہیں جو سابق صدر اوباما کی صدارت کا صدر ٹرمپ کے دور صدارت سے موازنہ کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :