خاتون افسرکوہراساں کرنے پر ڈپٹی چیئرمین نادرا کو قصور وار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 16 اگست 2017 14:13

خاتون افسرکوہراساں کرنے پر ڈپٹی چیئرمین نادرا کو قصور وار
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اگست۔2017ء) نادرا میں خاتون اہلکار کو ہراساں کرنے کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ڈپٹی چیئرمین نادرا کو قصور وار قرار دے دیا جبکہ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو ڈپٹی چیئرمین کے خلاف کارروائی سے روک دیانادرا فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کی کاپی حاصل کر لی گئی ہے جس کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نادرا مظفر علی نے خاتون اہلکار کو ہراساں کیا اور ڈپٹی چیئرمین نادرا نے خاتون کے خلاف جان بوجھ کر مختلف انکوائریوں میں اسے ملزم ٹھہرایا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزارت داخلہ نے خط لکھ کر ایف آئی اے کو ڈپٹی چیئرمین نادرا کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔وزارت داخلہ کی طرف سے سیکشن افسر اسد اللہ ناصر نے نادرا اور ایف آئی اے کو خط ارسال کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین کےخلاف ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ بھی انکوائری کررہے ہیں اس لیے کارروائی نہ کی جائے۔

متعلقہ عنوان :