وفاقی وزیر کی بیٹی کا ہندو مذہب اختیار کرنے کا انکشاف

علاقہ میں خوف و ہراس، کوئی بھی وفاقی وزیر کے خلاف بات نہیں کر سکتا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 اگست 2017 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اگست 2017ء): قو می اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک وفاقی وزیر کی بیٹی کے ہندو مذہب اختیار کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر کی صاحبزادی اسلام آباد میں مقیم ہیں اور نہ صرف گھر میں بلکہ اپنے واٹس ایپ اور موبائل پر بھی دیوتاﺅں اور دیویوں کی تصاویر لگاتی ہیں۔

اور تو اور انہوں نے گھر کے ایک کمرے میں بھی مندر بنا رکھا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق متعدد مرتبہ اس حلقہ سے کامیاب ہونے والے وفاقی وزیر کا علاقہ میں اثر و رسوخ بہت زیادہ ہے۔جس کی وجہ سے کوئی بھی ان کے خلاف بات کرنے کی جرأت نہیں کرتا۔ان کا ظاہری چہرہ اسلام آباد ، لاہور ، ملتان اور بہاولپور میں بہت ملنساری ہے۔

(جاری ہے)

اس علاقہ میں کوئی چڑیا بھی پر نہیں مار سکتی تو علاقہ کے لوگ کیسے بات کر سکتے ہیں۔

ماضی میں یہاں قتل و غارت کی بھی متعدد وارداتیں ہوتی رہی ہیں تاہم یہ بات منظر عام پر آنے کے بعد کہ ایک وفاقی وزیر کی بیٹی نے ہندو مذہب اختیار کر لیا ہے ، لوگوں میں تجسس بڑھ گیا ہے کہ آخر وہ کون سا وفاقی وزیر ہے جس کی بیٹی نے ایسا کیا۔ اس سے قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ یہ خاتون حاصل پور سے بہاولپور جانے والی سڑک پر شیخ واہن قصبے میں رہائش پذیر تھیں جس کے بعد وہ اسلام آباد منتقل ہوئیں ۔ ان کے والد نے اسی سلسلے میں کئی پارٹیاں بھی تبدیل کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بیٹی کے ہاتھوں مجبور ہیں کیونکہ ان کی بیٹی نابالغ نہیں بلکہ تین بالغ بیٹیوں کی والدہ ہے۔