کراچی، فیڈرل بی ایریا سے ایم کیو ایم کے قائد کا قریبی ساتھی وسیم بیلجئم گرفتار

بدھ 16 اگست 2017 14:21

کراچی، فیڈرل بی ایریا سے ایم کیو ایم کے قائد کا قریبی ساتھی وسیم بیلجئم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم لندن سابق سیکٹرانچارج وسیم بیلجئم کو گرفتار کر لیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملزم وسیم ایم کیو ایم کے قائد کا قریبی ساتھی اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہے، وہ سابق سیکٹر انچارج ہے اور چند روز قبل ہی بیرون ملک سے کراچی آیا تھا۔ گرفتار ملزم سے پاکستان سے لندن رقم کی منتقلی کی تفتیش کی جا رہی ہے۔