متحدہ کی حمایت، پی پی کا امیدواربیرسٹرمرتضی وہاب بلامقابلہ سینیٹر منتخب

بدھ 16 اگست 2017 14:12

متحدہ کی حمایت، پی پی کا امیدواربیرسٹرمرتضی وہاب بلامقابلہ سینیٹر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے بیرسٹر مرتضی وہاب بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار شبیرقائم خانی اور زبیرمنصوری کی جانب سے اپنے کاغذات واپس لینے کے بعد بیرسٹر مرتضی وہاب پیپلزپارٹی کی جانب سے سندھ کی نشست پر سینیٹر منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمدکھوڑوسید ناصر حسین شاہ اور دیگرنے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما کنورنویدجمیل اور دیگرسے ملاقات کر کے درخواست کی کہ وہ سینیٹ انتخابات سے اپنے امیدوار کو دستبردار کروالیں اور پیپلزپارٹی کے منتخب کردہ سینیٹر کی حمایت کریں، جس کے بعد ایم کیوایم کے امیدوار پیپلزپارٹی کے امیدوار کے حق دستبردار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے اس سیٹ پر سعید غنی منتخب ہوئے تھے تاہم پی ایس 114 کے حلقے سے کامیاب ہونے کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنما نے سینیٹر شپ چھوڑ دی تھی، سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر ایم کیو ایم پاکستان اپنا امیدوار میدان میں لارہی تھی تاہم بات چیت اور حمایت کی یقین دہانی کے بعد متحدہ نے اپنا امیدوار کو سینیٹر کی دوڑ سے پیچھے ہٹا لیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی نشست پر باقاعدہ انتخابات 17 تاریخ کو ہوں گے، چونکہ اس نشست پر کوئی اور امیدوار نہیں اس لیے پیپلزپارٹی کے امیدوار کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔