سندھ ہائیکورٹ نی22 اگست2016 کیس میں دو ملزمان کی ایک،

ایک لاکھ روپے کے عوض درخواست ضمانت منظور کرلی

بدھ 16 اگست 2017 14:12

سندھ ہائیکورٹ نی22 اگست2016 کیس میں دو ملزمان کی ایک،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2017ء) سندھ ہائیکورٹ نی22 اگست2016 کیس میں دو ملزمان کی ایک، ایک لاکھ روپے کے عوض درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں 22 اگست2016 کو میڈیا ہائوسز پرحملہ اور اشتعال انگیز تقریر کے لئے سہولت کاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے ایم کیو ایم کے دو کارکنان محمد ولید اور شمیم کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت عدالت نے دونوں ملزمان محمد ولید اور شمیم کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کی ایک ایک لاکھ روپے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ اسی مقدمے میں ڈاکٹر فاروق ستار، کنور نوید جمیل سمیت 1500 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے ، جن میں سے اب تک27 ملزمان ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :