جشن آزادی ہمیں اپنے بزرگوں اوراسلاف کے کارناموں وقربانیوں کی یاددلاتاہے،ڈاکٹرظہورسواتی

بدھ 16 اگست 2017 14:04

جشن آزادی ہمیں اپنے بزرگوں اوراسلاف کے کارناموں وقربانیوں کی یاددلاتاہے،ڈاکٹرظہورسواتی
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) زرعی یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام ملک کا 70واں یوم آزادی بھر پور انداز میں منایا گیا۔ اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقدہوئی، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور سواتی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے فیکلٹی ارکان اور انتظامی عملے کے علاوہ طلبہ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ وی سی پروفیسر ظہور سواتی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جو جشن منارہے ہیں یہ ہمیں اپنے بزرگوں اور اسلاف کے کارناموں اور قربانیوں کی یاددلاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سوچنا ہوگا۔